05 دسمبر ، 2015
لاہور......پاک، بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے ایک نیا موڑ آگیا ہے، پی سی بی نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو سیریز کے انعقاد کے حوالے سے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اب طویل انتظار سے بیزار ہوچکا ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ اسی لیے سیریز کے حتمی فیصلے کے حوالے سے پاکستانی بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط تحریر کیا ہے، خط کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ اگر سیریز ہونی ہے تو اُس کے انعقاد میں بہت کم وقت بچا ہے، انتظامات بھی کرنے ہیں ، اسی لیے اُس نے بھارت سے کہا ہے کہ پیر تک حتمی جواب دے دیں، اگر پیر تک جواب نہیں ملا تو پاکستان کرکٹ بورڈ اس سیریز کو ختم سمجھے گا۔