کھیل
05 دسمبر ، 2015

دہلی ٹیسٹ: بھارت کی پوزیشن مضبوط،پروٹیزپر403رنز کی برتری

دہلی ٹیسٹ: بھارت کی پوزیشن مضبوط،پروٹیزپر403رنز کی برتری

دہلی......دہلی ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے، تیسرے دن میزبان ٹیم نے چار وکٹ پر 190 رنز اسکور کرکے جنوبی افریقا پر 403رنز کی بھارتی برتری حاصل کرلی ہے۔

بھارت نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ابتدائی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرز کے وار نہ سہہ سکےاور57رنز پر چار بیٹسمین پویلین لوٹ گئے، ایسے میں اجنکیا رہانے اور ویرات کوہلی نے ٹیم کو سہارا دیا، دونوں نے پانچویں وکٹ پر 133رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے اسکور 190رنز تک پہنچادیا، رہانے 52 اور کوہلی 83رنز پرناٹ آؤٹ ہیں،خراب روشنی کے سبب تیسرے دن کےکھیل کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، میچ میں بھارت کی مجموعی برتری 403رنز کی ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :