دلچسپ و عجیب
06 دسمبر ، 2015

بچے کے دماغ سے قینچی نکالنے کا کامیاب آپریشن

بچے کے دماغ سے قینچی نکالنے کا کامیاب آپریشن

ریاض......سعودی عرب کے ڈاکٹروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد بچے کے دماغ میں گھس جانے والی قینچی کامیابی کے ساتھ نکال لی ہے جس کے نتیجے میں بچے کی زندگی بچا لی گئی ہے۔

یہ قینچی ایک حادثے میں بچے کے دماغ میں پیوست ہو گئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن جدہ کے شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس میں کیا گیا۔ 3گھنٹے طویل اس آپریشن میں ڈاکٹروں نے بچے کی کھوپڑی کو لیزر کی مدد سے کاٹ کر دماغ میں پیوست قینچی نکالی۔

آپریشن کے بعد بچہ اب تیزی کے ساتھ صحت مند ہو رہا ہے۔ شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر احمد زکی کے مطابق بچے کو ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال کے شعبہ حادثات میں لایا گیا تھا جس کے دماغ میں قینچی پیوست ہو گئی تھی۔ بچے کو بہت زیادہ تکلیف تھی۔

بچے کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ میں قینچی تھی۔ اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ گر پڑا اور قینچی ماتھے سے دماغ میں پیوست ہو گئی۔

مزید خبریں :