انٹرٹینمنٹ
06 دسمبر ، 2015

نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

 نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑے   15 برس بیت گئے

لاہور...........نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑےآج 15 برس بیت گئے۔ دس سال کی عمر میں قوالی کی تربیت حاصل کرنے والے عزیز میاں کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ’’اللہ ہی جانے کون بشر ہے‘‘، ’’یا نبی یا نبی‘‘ سمیت سیکڑوں قوالیاں گاکر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں شہرت کمائی ۔

عزیز میاں کو شاندار پرفارمنس پر پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا۔ عزیز میاں قوال 6 دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ لیکن ان کی گائی گئی قوالیوں کی یاد آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

مزید خبریں :