کھیل
06 دسمبر ، 2015

شعیب اختر بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حق میں بول اٹھے

شعیب اختر بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حق میں بول اٹھے

راولپنڈی.........راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حق میں بول اٹھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی جانب سے تعلقات بہتر کرنے کے مواقع ڈھونڈنے چاہییں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی تبدیل نہیں کرسکتے،دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ہمیں نہ کھیلنے کی وجہ نہیں ڈھونڈنی چاہیے، پاکستان اور بھارت میں 99 فیصد عوام پاک بھارت میچ سیریز دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :