پاکستان
06 دسمبر ، 2015

داعش کو گمراہ تنظیم سمجھتے ہیں ، قاری حنیف جالندھری

داعش کو گمراہ تنظیم سمجھتے ہیں ، قاری حنیف جالندھری

لاہور........وفاق المدارس عربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ داعش کو گمراہ تنظیم سمجھتے ہیں، یہ اسلام اور مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے۔

جامعہ اشرفیہ لاہور میں قاری حنیف جالندھری نے مفتی اعظم مفتی تقی عثمانی اور مولانا فضل الرحیم کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی مسلکی، لسانی اور علاقائی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، اکیس ویں ترمیم کی اصلاح کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو صرف مذہب اور مسلک سے نہ جوڑا جائے، دینی مدارس کو رجسٹریشن اور ڈیٹا بیس کے نام پر تنگ نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :