06 دسمبر ، 2015
نیویارک ........ دس دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق صورت حال پر غور کرے گی۔
ماہ دسمبر میں سلامتی کونسل کی صدارت امریکہ کر رہا ہے۔ یکم دسمبر کو امریکہ نے سلامتی کونسل کی ماہ دسمبر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جو پروگرام پیش کیا اس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اجلاس شامل نہیں تھا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال ماہ دسمبر میں پہلی بار شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر غور کیا تھا۔ تب روس اور چین نے یہ مسئلہ اٹھانے کے خلاف ووٹ کیا تھا لیکن انتظامی معاملات کے سلسلے میں ویٹو کا حق استعمال نہیں کیا جا سکتا