پاکستان
06 دسمبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے عمران خان کو رد کر دیا، پرویز رشید

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے عمران خان کو رد کر دیا، پرویز رشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے عمران خان کو رد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں جنگ گروپ کے زیراہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگومیں پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان کو راولپنڈی میں بھی عوام نے مسترد کردیا، ماجد خان آئوٹ ہوتے توامپائر کو دیکھے بغیرچلے جاتے، عمران خان کو بھی چاہیے کہ این اے 56 سے استعفیٰ دے کردوبارہ انتخاب لڑیں۔

پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان پہلے کے مقابلے میں پرامن ہے اوردنیا کی نظرمیں مسئلے حل کرنے والا ملک بن رہا ہے،جبکہ ہندوستان مسائل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہورہا ہے، وہ کھیل کو سیاست میں لے آیا ہے۔

مزید خبریں :