06 دسمبر ، 2015
نئی دلی........بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سشما سووراج پاکستان میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہوں گی، لیکن ہماری وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک بھارتی وزیر خارجہ کی آمد کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ اسلام آباد میں آٹھ اور نو دسمبر کو ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے، کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی شرکت متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس کا مقصد افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کے درمیان دہشت گردی، منشیات، غربت اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنا ہے۔