انٹرٹینمنٹ
07 دسمبر ، 2015

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے مداحوں کا انتظار ختم

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے  مداحوں کا انتظار ختم

کراچی......سب کے پسندیدہ میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا مارننگ شو صبح پاکستان آج شروع ہوگا، ہفتے میں 5روز صبح نو بجے صرف جیو کہانی پر۔جیو پرڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے ساتھ ملک کے ممتاز گلوکاروں کی آواز میں’’صبح پاکستان‘‘ کا ٹائٹل سونگ نشر ہوتے ہی ناظرین کاجوش وخروش اپنے عروج پر پہنچ گیاہے۔

تقریباً ایک برس قبل مارننگ شوز کے روایتی انداز سے مختلف صبح پاکستان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے خوبصورت انداز نے ناظرین کے دل موہ لیے 6ماہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ناظرین کی صبحوں کو حسین بنانے کے لیے وہ جیو کہانی کی اسکرین پر نمودار ہورہے ہیں۔

حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کی 500بااثرترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاہے ۔صبح پاکستان کو یادگاربنانے کے لیے اس مرتبہ بھی انہوں نے ایسے اچھوتے اور دلوں کو چھولینے والے پروگرامز ترتیب دیے ہیں جنہیں دنیا میں موجود کروڑوں ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے۔

ناظرین یہ دلچسپ مارننگ شوجیو کہانی پر پیر تا جمعہ صبح 9بجے دیکھ سکیں گے جبکہ دیگر اوقات میں اسے نشر مکرر کے طور پر بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :