07 دسمبر ، 2015
لاہور.........لاہور میں پولیس نے اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی اسٹیج آرٹسٹ ثوبیہ عرف سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس تھانہ سندر کے مطابق اداکارہ ثوبیہ عرف سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ صغراں بی بی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ثوبیہ کی پھوپھی زاد آمنہ، ذیشان ، کاشف اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسٹیج آرٹسٹ ثوبیہ عرف سنگم رانا اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، ان کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔