پاکستان
07 دسمبر ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف کراچی روانہ ہو گئے

وزیر اعظم نواز شریف کراچی روانہ ہو گئے

اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف کراچی روانہ ہو گئے ہیںاور کراچی میں امن و امان کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ آج ہونے والے اجلاس میں کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔وزیر اعظم کراچی میں پاکستان ایئر فورس کی فائر رینج کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔وزیر اعظم کراچی میں امن و امان کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں جاری آپریشن اور رینجرز کے خصّوصی اختیارات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ کراچی آپریشن میں آب تک کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔آج ہونے والے اجلاس میں کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید خبریں :