26 مئی ، 2012
پشاور…پشاور میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 115 روپے ہو گی ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت منیر کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید5روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایل پی جی 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھی جو اب بڑھ کر 115 کلو ہو گئی ہے۔بخت مینر کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اور آیند ہ چند دنوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔