پاکستان
07 دسمبر ، 2015

میانوالی :شدید دھند ، کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ، 4افراد جاں بحق

میانوالی :شدید دھند ، کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ، 4افراد جاں بحق

میانوالی.......میانوالی کے ایم ایم روڈ پرشدید دھند میں کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ، 4افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار سامنے سے آتی ہوئی گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکراگئی ۔ جس کی وجہ سے چار افراد خان محمد ، سمیع اللہ ، گل محمد اور غلام قادر موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، تما م افراد میانوالی سے بھکر جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :