07 دسمبر ، 2015
عمان......اردن میں تعینات کیے گئے پاکستانی سفیرلیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ نےاپنی سفارتی اسناد شاہ عبداللہ کو پیش کردیں۔
عمان کے رائل کورٹ میں منعقد ہونے والی پُروقار تقریب میں اردن میں تعینات کیے گئے پاکستانی سفیرلیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ نےاپنی سفارتی اسناد شاہ عبداللہ کو پیش کیں۔اس موقع پر شاہ عبداللہ نے پاکستان اوراردن کے درمیان مستحکم تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔
نئے پاکستانی سفیرنے اردن کے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی ہے۔