07 دسمبر ، 2015
لندن.......لندن میں برٹش فلم ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہو ئی جس میں ہالی ووڈ فلم ایکس مکینا چار ایوارڈز اپنے نام کر کے سب سے آگے رہی۔
برٹش فلم ایوارڈز کی شاندار تقریب میں فلمی ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کی رونق بڑھائی ۔بہترین اداکارہ فلم بروکلین کی Saoirse Ronan اور بہترین اداکار فلم لیجنڈ کے ٹام ہارڈی قرار پائے۔ہالی ووڈ فلم ایکس مکینا،نے چار ایوارڈز اپنے نام کئے اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان ایوارڈز میں بہترین فلم، بہترین اسکرین پلے،بہترین ڈائریکٹر اور ویژول ایفیکٹس کے ایوارڈزشامل ہیں۔