انٹرٹینمنٹ
07 دسمبر ، 2015

دیپکا بھی ہالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گی ،تصدیق کر دی

 دیپکا بھی ہالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گی ،تصدیق کر دی

ممبئی.......بالی ووڈ فلموں میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے،ڈمپل گرل جلد امریکی فلم میں ڈیبو کرتی نظر آئیں گی ۔

ایشوریا رائےاورپریانکا چوپڑا کے بعد دیپکا بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی ۔بالی وڈ میں خبریں گرم تھیں کہ دیپیکا نے ہالی وڈ فلم کے لئے آڈیشن دیا ہے مگر اب اس خبر کی خود دیپیکا نے سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کر کےتصدیق کر دی ہے۔ان کی ایک تصویر Vin Diesel کے ساتھ ہے ، جب کہ دوسری تصویر کے پس منظر میں فلمی لوگو واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ بھی جلد شروع ہونے والی ہے۔

مزید خبریں :