پاکستان
26 مئی ، 2012

لاہور ایئر پورٹ پر ہیروئن بر آمد،مسافر گرفتار

لاہور…علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور پر تعینات اینٹی نارکوٹکس کے عملے نے برطانیہ جانے والے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران آدھا کلو گرام سے زائد ہیروئن بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ریاض احمد کو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن جانا تھا۔جب وہ اے این ایف کاوٴنٹر کے قریب پہنچا تو عملے کو مسافر کی حرکات پر شک گزرا،مسافر کی تلاشی لی گئی تو جوتوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمدکرلی گئی۔ جس کی مالیت ساٹھ لاکھ روپے ہے۔

مزید خبریں :