07 دسمبر ، 2015
ریاض.........خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اپیل پر شام کے اپوزیشن رہنمائوں کا تین روزہ اجلاس ریاض میں منگل سے شروع ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے 65 اپوزیشن رہنمائو ں کو دعوت نامہ ارسال کیا ہے جس کا مقصد شام کے مسئلے کا مثبت حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا ئے اور خونریزی کو بند کروایا جائے۔
دوسری جا نب سعودی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں مقیم شامی باشندے جوشام کے موجودہ حالا ت کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جا سکے ہیں ، مملکت میں انہیں بہت جلد ورک پرمٹ جاری کرے گا تاکہ وہ کسی بھی نجی ادارے میں ملازمت کر سکیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمنی شہریوں کو بھی عارضی اقامے جاری کئے ہیں جنہیں ملازمت،کاروبار،اور تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر آ سکیں۔سعودی حکومت نے ان کے علاوہ میانمار، ترکستان اور فلسطینی باشندوں کو بھی مملکت میں عارضی قیام کی سہولتیں دی ہیں ، انہیں ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔