08 دسمبر ، 2015
کراچی .........کراچی کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کا گاڑد عرس مسلم آباد میں ایک کمپنی میں تعینات تھا،جب وہ باتھ روم گیا تو وہاں پر اس کی اپنی ہی پستو ل سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے باعث وہ پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ضابطے کی کاروائی کے لئے لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔