08 دسمبر ، 2015
انقرہ.....وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے الیکشن میں ترک قیادت کی کامیابی انکی 11سالہ خدمات کا ثبوت ہے۔وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے انقرہ میں ترک وزیر اعظم احمت اوغلو سے ملاقات کی اور انہیں گذشتہ ماہ کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔
ترک وزیراعظم نے بھی لوکل باڈیز الیکشن میں کامیابی پر وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد دی،اس موقع پر ترک وزیر اعظم کا کہناتھاکہ پاکستان کے شہروں کی خوشحالی ترکی کی خوشحالی ہے ، لوکل باڈیزسسٹم بہتر اور مستحکم بنانے کیلیے تجربات شئیر کرنے پر تیار ہیں۔