پاکستان
08 دسمبر ، 2015

وزیراعلیٰ پنجاب کی پرواز دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر نہ اتر سکی

وزیراعلیٰ پنجاب کی پرواز دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر نہ اتر سکی

کراچی.......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پرواز دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر نہ اتر سکی،پرواز کو کراچی موڑ دیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح ترکش ایئرلائنز کی پرواز 714 سے ترکی سے واپس پہنچے تھے۔شیڈول کے مطابق ان کی پرواز کو ساڑھے8بجے لینڈ کرنا تھا ۔

طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر چکر لگاتا رہا لیکن دھند ہونے کی وجہ سے طیارے کو کراچی موڑ دیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق دھند کم ہوتے ہی ان کی پرواز لاہور آ جائے گی۔

مزید خبریں :