پاکستان
08 دسمبر ، 2015

لاہور:صدرممنون حسین کو نااہل قرار دلوانےکی درخواست کی سماعت

لاہور:صدرممنون حسین کو نااہل قرار دلوانےکی درخواست کی سماعت

لاہور.......لاہور ہائیکورٹ نےصدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانےکی درخواست کی سماعت کرتےہوئےسود بارےان کےبیان کاتحریری مواد طلب کر لیا ۔لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہد وحیدنےدرخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں صدرممنون حسین کےسودبارے بیان کی سی ڈی بھی پیش کی گئی،درخواست گزار کے وکیل کامؤقف ہےکہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کےبارے بیان دیا،جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدرِمملکت کےمنصب کےلئےنااہل ہو گئے۔

عدالت سےاستدعاہےکہ انہیں نااہل قرار دیا جائے،لاہور ہائی کورٹ نےصدر کےبیان کاتحریری موادطلب کرتےہوئے مزید سماعت 14 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :