پاکستان
28 جنوری ، 2012

ادویات کا ری ایکشن، لاہور میں مزید 2 خواتین جاں بحق

ادویات کا ری ایکشن، لاہور میں مزید 2 خواتین جاں بحق

لاہور …لاہور میں ادویات کے ری ایکشن سے آج دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 84 ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو یہ بیماری اب تک ایک سو آٹھ زندگیاں نگل چکی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دی جانے والی ادویات سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ آج ساٹھ سالہ رشیداں بی بی اور ستر سالہ سرور بیگم بھی دم توڑ گئیں۔ وزیراعلی شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کے بارے میں انکوائری کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور کسی پہلو کونظر انداز نہ کیا جائے تاکہ کوئی بھی ذمہ دار بچ نہ سکے۔ ادھرمحکمہ صحت کی طرف سے مریضوں سے ادویات واپس لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :