09 دسمبر ، 2015
اسلام آباد........افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دونوں ملکوں کا ہے ،پاکستان کے ساتھ مضبوط رابطوں کے خواہشمند ہیں، اسلام آباد کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔
افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں تنازع کی اہم وجہ دہشتگرد گروپس ہیں۔دنیا بھر سے آئے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں ،پاکستان میں آپریشن سے بھی بڑی تعداد میں دہشت گرد افغانستان آگئے ،افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑرہاہے ۔
افغان صدر نے مزید کہا کہ تحریک طالبان نے پشاور میں بچوں پر وحشیانہ حملہ کیا،لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکر گزار ہوں ،پاکستان کے ساتھ راہداری منصوبے اب تک ابتدائی مراحل میں ہیں ،افغانستان کوسیکیورٹی،معیشت اور روزگارکےمسائل کاسامناہے،تمام مسلح گروہوں کو ہتھیار پھینک کر سیاسی عمل کا حصہ بنناہوگا۔