پاکستان
09 دسمبر ، 2015

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی..... کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ کراچی میں صبح کا آغاز بوندا باندی سے ہوا ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا۔ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رکارڈ کیا گیا ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا مزید بارش ہونے اور سردی میں اضافے کاکوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :