پاکستان
09 دسمبر ، 2015

کراچی کی ساحلی پٹی پر زلزلے کے جھٹکے

کراچی کی ساحلی پٹی پر زلزلے کے جھٹکے

کراچی......کراچی کی ساحلی پٹی پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 2.0ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے علاقوں ابراہیم حیدری ،کورنگی ،چکراگوٹھ اور گردو نواح میں صبح 10 بجکر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.0 ریکارڈ کی گئی ۔ جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید خبریں :