09 دسمبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر چار میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیااور نہ رکنے کی صورت ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے مقابلے کے بعد دوملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان عادل اور عمر 5 دسمبر کو راولپنڈی میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کے قتل میں ملوث ہیں ۔