10 دسمبر ، 2015
کراچی............جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں100/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔
بی اے پرائیویٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3200/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 5600/= روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ11 دسمبر 2015 ء تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوںگے۔