انٹرٹینمنٹ
27 مئی ، 2012

لیڈی گاگاکا جکارتہ میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ

لیڈی گاگاکا جکارتہ میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ

جکارتہ…انڈونیشیاء میں پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کا کانسٹرٹ نقص امن کے خدشے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے لیڈی گاگا کے کنسرٹ منتظمین کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیاء میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ کے حوالے سے مظاہرے کیے جارہے تھے۔مذہبی تنظیموں نے دھمکی دی تھی کہ اگر لیڈی گاگا نے کنسرٹ کے لیے انڈونیشیاء آنے کی کوشش کی تو صورتحال بے قابو ہوجائے گی۔جکارتہ پولیس نے بھی حالات کنٹرول کرنے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :