پاکستان
12 دسمبر ، 2015

نندی پور نہر کے قریب بس کھائی میں گر گئی،25مسافر زخمی

نندی پور نہر کے قریب بس کھائی میں گر گئی،25مسافر زخمی

گوجرانوالہ......نندی پور نہر کے قریب بس کھائی میں گرنے سے25مسافر زخمی ہوگئے۔مسافر بس سیالکوٹ سے گوجرانوالہ جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث نندی پور نہر کے قریب کھائی میں گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریب ہی پٹرولنگ چیک پوسٹ سے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے بس کو کھائی سے نکالا اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

مزید خبریں :