12 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر سندھ کو دھمکی دی ہے،سندھ وفاق کا مضبوط ستون ہے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر سندھ کو ہلانے کی کوشش کی گئی تو عمارت میں دراڑیں پڑنی شروع ہوجائیں گی،نواز شریف 90ء کی سیاست کو دہرانا چاہتے ہیں تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔