پاکستان
12 دسمبر ، 2015

بھارت سےمسئلہ کشمیر سمیت ہر ایشو پر بات کرنا ہو گی ،عمران خان

بھارت سےمسئلہ کشمیر سمیت ہر ایشو پر بات کرنا ہو گی ،عمران خان

لاہور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے بھارت سےمسئلہ کشمیر سمیت ہر ایشو پر بات کرنا ہو گی، دو ایٹمی ملکوں کے مسائل جنگ سے حل نہیں ہو سکتے۔

عمران خان نے بھارت سے واپسی پر لاہورائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہناتھاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے، کرکٹ کے فروغ اوراقلیتوں کے حقوق پر بھی بات ہوئی ہے،کشیدگی ختم کر نے کیلئے بھارت سے ڈائیلاگ جاری رہنا چاہیے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا جنگ کے ماحول میں رہنا ہے یا امن کے، دوسرا فیصلہ یہ کرنا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھنی ہے یا نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ جمہوریت تو آتی ہی کرپشن ختم کرنے کیلئے ہے۔

عمران خان نے ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین سے بھی ملاقات کی اور انہیں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف حمایت کا یقین دلایا۔ عمران خان کا کہناتھاکہ حکومت سے پوچھیں گے کہ رات کے اندھیرے میں نجکاری کا فیصلہ کیسے کرلیا۔

مزید خبریں :