12 دسمبر ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے گلشن اقبال ہی میں مین یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کےقریب 48 انچ لائن کا مین وال پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مین یونیورسٹی روڈ پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں عزیز بھٹی پارک اور نظارت کے قریب پانی کی مین لائن پھٹنے سے علاقہ زیر آب آگیا اور نظارت میں کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔
عزیز بھٹی پارک کے قریب ٹوٹنے والی لائن کے متعلق واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ اس کی مرمت میں 48گھنٹے لگ سکتے ہیں، اب اسی علاقے میں بیت المکرم مسجد کے قریب اسی طرح کی ایک اور صورت حال کا سامنا ہے۔