12 دسمبر ، 2015
لاہور .......وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان بھارت میں کشمیر، سرکریک اور پانی کے مسائل پربھی بات کرتے تو اچھا ہوتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے لاہورمیں جنگ گروپ کے زیراہتمام اسلامک بنکنگ کےموضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کےموقع پر میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ذمہ داریاں پوری کرنا ہیں،تاہم کسی کےساتھ ناانصافی نہیں ہونےدی جائےگی ، نیب صرف وہاں اقدامات کرے، جہاں ناقابل تردید شواہد موجود ہوں ۔
عمران خان کےدورۂ بھارت کےحوالےسےپرویزرشیدنےکہا کہ دعا ہے داخلی معاملات میں بھی عمران خان نوازشریف ڈاکٹرائن اپنالیں، بھارت میں عمران خان نے خود کو سیاستدان کے بجائے کھلاڑی کے طور پر پیش کیا، بہترہوتا، وہ سیاستدان کی حیثیت سےبات کرتے۔
اپنےخطاب میں پرویز رشید کاکہناتھاکہ اسلامک بینکنگ نےبہت سے پیچیدہ سوالات کے جواب ڈھونڈنکالے ہیں، پاکستان اور دنیا کے معاشی مفادات ایک دوسرےکےساتھ جڑے ہیں، دعا ہے اسلامک بینکنگ پھلے پھولے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔