پاکستان
13 دسمبر ، 2015

پشاور:سرچ آپریشن ، 8 افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد زیر حراست

 پشاور:سرچ آپریشن ، 8 افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور.........پشاورپولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن ناصر باغ اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دوسو سے ذیادہ گھروں کو لیڈیزپولیس کی مدد سے چیک کیاگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 38 مشتبہ افراد کو حر است میں لیاگیا۔ جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں جو پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ افغان باشندوں کو سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :