13 دسمبر ، 2015
شیخوپورہ ........شیخوپورہ کے علاقے فیض پور انٹر چینج کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 6 ڈاکو فیض پور انٹر چینج کے قریب ناکہ لگا کر موٹر وے کی جانب آنے اور جانے والی گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے کے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 5 فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔