13 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف کل دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے چودھویں ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے، اجلاس میں افغانستان، ایران بھارت اور بیلاروس، منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈہ سرفہرست ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔