13 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی فردکو فائدہ پہنچانے کےلئے اپنے قوانین میں رد وبدل نہیں کر سکتے، ایاز صادق کو ایک آئینی ادارے پر ذاتی فائدے کے لیے بلا جواز تنقید زیب نہیں دیتی۔
الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تنقید پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ایاز صادق کی الیکشن کمیشن پر تنقید بلا جواز ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اپنی ذمے داروں سے بخوبی آگاہ ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایاز صادق الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تنقید سے گریز کریں، عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کو اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔