پاکستان
13 دسمبر ، 2015

چودھری نثارایک صوبے کو دھمکی دےرہےہیں ،خورشید شاہ

چودھری نثارایک صوبے کو دھمکی دےرہےہیں ،خورشید شاہ

سکھر.......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےکہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پندرہ دن کسی کے ہاتھ چڑھ جائیں تو سب کچھ قبول کرنے کو تیار ہوجائیں گے ۔

انہوں نے خبردار کیاہے کہ سندھ کو دھمکیاں دے کر فیڈریشن سے نہ کھیلا جائے، ایک ستون گرا تو پوری عمارت گرجائے گی۔ وزیراعظم کو پہلے بھی آستین کے سانپوں سے آگاہ کیا تھا۔ رینجرزاختیارات کے معاملے پر چودھری نثار کی پریس کانفرنس اور ڈاکٹر عاصم سے متعلق شواہد سامنے لانے کی وارننگ پر خورشیدشاہ نے بھی وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ڈاکٹر کے رونے کی بات کررہےہیں خود بھی پندرہ دن کسی کے ہاتھ چڑھ جائیں تو سب قبول لیں گے ۔

خورشید شاہ نےکہا کہ چودھری نثارایک صوبے کو تھریٹ کررہےہیں کہ آخری وراننگ دے رہاہوں وزیراعظم سے پوچھیں گے کہ یہ ان کی اجازت سے ہورہاہے یا پھرآستین کے سانپ فیڈریشن کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں ۔خورشید شاہ نے سوال کیا کہ کیادوسرے صوبوں میںکرپشن اور دہشتگردی ختم ہوگئی جو صرف سندھ کے پیچھے پڑے ہیں ۔ حکومتوں میں بیٹھے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو کیوں نہیں پکڑا جاتا۔

مزید خبریں :