دنیا
13 دسمبر ، 2015

بھارت میں جنسی زیادتیوں کے الزام میں تین اساتذہ معطل

بھارت میں جنسی زیادتیوں کے الزام میں تین اساتذہ معطل

نئی دہلی.........مشرقی بھارت کے شہر کولکتہ میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزام میں تین اساتذہ معطل کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال میں بھارت کے معروف ہدایت کار ستیہ جیت رے کے نام پر قائم ادارے ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ میں پیش آیا۔ان اساتذہ کے خلاف زبانی اور تحریری شکایات کے بعد انسٹی ٹیوٹ نے شکایات کی جانچ کے لیے ایک اندرونی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ایس آر ایف ٹی آئی کے ڈین لوتپل مجمدار نے اساتذہ کی معطلی کی تصدیق کی ہے۔لوتپل نے بتایا کہ وہ کیمپس میں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان بہتر تعلقات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تینوں اساتذہ کو تحقیقات کے دوران کیمپس سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔طالبات کا الزام ہے کہ کئی اساتذہ ایسے بھی ہیں جو طالب علموں کو چھیڑ چھاڑ کے لیے اکساتے رہتے ہیں۔

جنسی استحصال اور تشدد کی روز افزوں شکایات کے بعد قائم کی جانے والی کمیٹی نے حال ہی میں تمام طالبات کے ساتھ ملاقات کی تھی۔اس میٹنگ میں شرکت کرنے والی ایک طالبہ نے نام نہ ظاہر کئے جانے کی شرط پربتایا کہ ہم سے اساتذہ کے خلاف شکایات کے بارے میں بات کی گئی اور سارے معاملے کو پوشیدہ رکھنے اور کارروائی کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید خبریں :