13 دسمبر ، 2015
نئی دہلی......... بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف ’’ زیرو ٹالیرنس ‘‘کی پالیسی اختیار کی ہے ، ہم ملک کو محفوظ بنائیں گے۔
یہ بات انہوں نے 2001ء ایک کے پارلیمنٹ کے حملے کی برسی کے موقع پر اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور دیگر بھی موجود تھے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت دہشت گردی ک خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے ہم بھارت کو مزید محفوظ ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔