14 دسمبر ، 2015
قصور........قصورکے نواحی گاؤں کوڑے سیال میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست 2ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
الہ آباد پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان ڈاکو نسیم عرف لکی اور اسلم عرف اسلو کو ساتھی ملزمان کی نشان دہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ گھات لگائے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔جس سے زیر حراست دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
دونوں ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوؤں کےساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔