پاکستان
14 دسمبر ، 2015

ڈاکٹر آف فارمیسی اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں داخلوں کی فہرستیں جاری

ڈاکٹر آف فارمیسی اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں داخلوں کی فہرستیں  جاری

 کراچی ........جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں  ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی  ’’فہرستیں‘‘  جاری کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)  اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس15 تا18 دسمبر2015 ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :