14 دسمبر ، 2015
کراچی.......جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا ،تقریب میں ججز اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میںسندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پرحلف اٹھالیا۔
جسٹس(ر)خلجی عارف اورجسٹس ریٹائرڈ طارق پرویزنےبطورایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے جج صاحبان سے حلف لیا۔
سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تقریب حلف برداری میں ججز ،وکلااور سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی۔