پاکستان
14 دسمبر ، 2015

رینجرز اختیارات،وزیر اعظم کا وزیر اعلی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ

 رینجرز اختیارات،وزیر اعظم کا وزیر اعلی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد.....وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ چین سے واپسی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہ نماوں کے درمیان امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے دورہ چین سے واپسی پر قائم علی شاہ کو ملاقات کی دعوت دے دی اور یقین دہانی کرائی کہ ملاقات کے دوران تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے تمام معاملات پر گفتگو اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں :