14 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے۔دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی امور اور سیاسی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔ سینیٹ کا اجلاس آج پیر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر بحث ہو گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شام ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم سیاسی امور اور امن وامان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔
کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے سمیت وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان تندو تیز بیانات کے تبادلے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گرما گرم بحث کا بھی امکان ہے۔