14 دسمبر ، 2015
آواران........بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ،اس دوران شرپسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔
سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے ، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔