پاکستان
14 دسمبر ، 2015

گلشن اقبال کراچی میں ٹوٹی پائپ لائن کی مرمت شروع نہ کی جاسکی

 گلشن اقبال کراچی میں ٹوٹی  پائپ لائن کی مرمت شروع نہ کی جاسکی

کراچی......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پانی کی پائپ لائن کو پھٹے 2 دن گزر گئے لیکن اب تک لائن کی مرمت شروع نہیں کی جاسکی ہے ۔واٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام کل سے شروع کیا جائے گا۔

گلشن اقبال میں 84 قطر انچ کی پانی کی لائن دو روز قبل پھٹی تھی لیکن مرمتی کام تاحال شروع نہیں کیاجاسکا۔ واٹر بورڈ انجینئر سکندر علی زرداری کا کہنا ہے کہ ٹوٹی ہوئی لائن کی تبدیلی کاکام کل سے ہوگا۔اس وقت صرف پانی نکالنے کا ہورہا ہے۔امید ہے کل شام تک پائپ لائن کی تبدیلی کے کام کا آغاز ہوجائے گا۔

صدر، کلفٹن، لیاری،گلشن اقبال،پی ای سی ایچ ایس اور دیگر علاقوں کو پینے کا پانی مہیا کرنے والی پائپ لائن کے ٹوٹنے سے شہر میں پہلے سے جاری پانی کے بحران میں اضافہ ہوگا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کہتے ہیں پائپ لائن بنے گی تو ہی متاثرہ علاقوں کو پانی سپلائی ہوگا۔پانی کی لائن پھٹنے سے اب تک کروڑں گیلن پانی ضائع ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :