14 دسمبر ، 2015
پشاور..... پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ جن میں 27 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن بڈھ بیر، تہکال، تاتارا ،سربند، پشتہ خرہ اور حیات آباد کے علاقوں میں کئےگئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعیدکے مطابق 27 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لیاگیاہے جو پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران 3 پستول، 2 شارٹ مشین گنز اور 2 رائفلیں بھی برآمدہوئیں۔